ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سولیا : کار اور کے ایس آر ٹی سی بس کے درمیان بھیانک تصادم -  تین بچوں سمیت چھ افراد ہلاک

سولیا : کار اور کے ایس آر ٹی سی بس کے درمیان بھیانک تصادم -  تین بچوں سمیت چھ افراد ہلاک

Sat, 15 Apr 2023 11:47:02    S.O. News Service

سولیا،15 /  اپریل (ایس او نیوز) مانی - میسورو روڈ پر تیز رفتار کے ایس آر ٹی سی بس نے ایک کار کو ٹکر ماری جس کے نتیجہ میں چھ افراد ہلاک ہوگئے جن میں تین بچے ، دو خواتین اور ایک مرد شامل ہیں ۔
    
ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق عینی شاہدین نے بتایا کہ ویراجپیٹ سے سولیا آنے والی سرکاری بس  نے مڈیکیرے سے سولیا کی طرف آنے والی کار کو ٹکر ماری تھی ۔ کار میں آٹھ افراد سوار تھے جن میں سے تین کی موت موقع پر ہی واقع ہوئی ، بقیہ زخمیوں کو اسپتال میں منتقل کیا گیا جہاں مزید تین افراد نے دم توڑ دیا ۔  تا حال مہلوکین یا زخمیوں کی شناخت نہیں ہو سکی ہے ۔ ٹکر اتنی شدید تھی کہ کار بالکل ملبے کا ڈھیر کا بن کر رہ گئی ہے ۔ 


Share: